۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ قیس الخزعلی دبیرکل گردان های اهل الحق عراق

حوزه/عراقی اہل حق پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عراق میں برطانیہ کے توسط سے مذموم سازشیں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل حق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وطن عزیز میں برطانیہ کے توسط سے مذموم سازشیں جاری ہیں، مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات خطے اور خاص طور پر عراق میں ایک مذموم اور تباہ کن کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے ذاتی مفادات پر عوامی مفادات کو ترجیح دینے کو شرعی اور اخلاقی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ "کوآرڈینیشن فریم ورک" عراق کے خلاف کی جانے والی بیرونی سازشوں اور منصوبوں کے خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔

شیخ الخزعلی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ "کوآرڈینیشن فریم ورک "اگر سیاسی جماعتوں کی اکثریت ہو بھی جائے تو وہ کبھی بھی حکومت میں مداخلت نہیں کرے گا، کیونکہ وہ غیر ملکی منصوبہ بندیوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے، کہا کہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے پاس دو ہی آپشن ہیں؛ یا تو حکومت سازی میں مکمل طور پر حصہ لے یا پھر اپوزیشن کی صفوں میں شامل ہو۔

اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں پارٹی کے اعتبار سے متفرق عراقی شیعہ سیاسی طاقتوں کے اخلاص پر کوئی شک نہیں ہے، لیکن کچھ ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو مختلف طریقوں سے شیعہ سیاسی جماعتوں کے درمیان فتنہ انگیزی کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم باہمی وحدت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے گریز کریں کیونکہ یہ ایک غیر معقول عمل ہے۔

شیخ الخز علی نے بغداد کے گرین زون کو نشانہ بنانے کے حوالے سے مزاحمتی گروپوں پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مزاحمتی اور مقاومتی گروپوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے عراقی اندرونی معاملات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں سے ایک جو اس وقت حکومتی اہم عہدے پر فائز ہے اور غیر قانونی طور پر عراقی تیل اسرائیل کو فروخت کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .